ایشیا کپ، فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستانی ٹیم اگر مگر کی صورتحال سے دوچار


ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت اگر مگر کی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان سُپر فور مرحلے میں اپنا گلا میچ جیت بھی جائے تو دوسری ٹیموں پر منحصر ہوگی۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کو بھارت سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑے مارجن سے شکست کے باعث قومی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ اس وقت منفی 1.892 ہے جو اب سُپر فور راؤنڈ میں تمام ٹیموں میں سب سے کم ہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

سُپر فور راونڈ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پاکستان بھارتی ٹیم سے ہارنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔ بھارت اور سری لنکا بھی دو، دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش سپر فور راونڈ سے باہر ہوچکی ہے۔

قومی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کیلئے 14 ستمبر کو شیڈول سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے آج سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ میں بھی بھارتی ٹیم کا جیتنا ضروری ہے۔

نسیم شاہ اور حارث رؤف ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر

بھارت کے خلاف اگر سری لنکا آج فتح حاصل کرلیتا ہے اور اگر بھارت بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پھر بھی پاکستان سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

سپر فور مرحلے کے بقیہ تمام میچز واش آوٹ ہونے کی صورت میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے جو سپر فور راونڈ کی ٹاپ 2 ٹیمز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں