ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 356رنز کے جواب میں 128رن ہی بنا سکا۔نسیم شاہ اور حارث رئوف انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔
نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوگئے
فخرزمان27رنز بنا کر نمایاں رہے،آغا سلمان اورافتخار احمد23،23،کپتان بابراعظم10رنز بنا کر آوٹ ہوئے،
امام الحق 9،شاہین شاہ آفریدی 7اور شاداب خان نے6 رن بنائے۔
بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے 5، بمرا،پانڈیااورٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔