ججز کی تقرری کے معاملے پر تاخیر نہیں ہونی چاہیے،جوڈیشل کمیشن

سپریم کورٹ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس کے منٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینا تھا،چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے اراکین سے مجوزہ تجاویز پر رائے طلب کی۔

وفاقی وزیر قانون نے اجلاس مؤخر کرنے کی گزارش کی،وفاقی وزیر کا کہنا تھا وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے،مجوزہ ترمیم کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایجنڈےپر بحث نہ کرنے اور اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی،تمام اراکین نے اجلاس ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔

اقوام متحدہ نے 24 مئی کو مارخور کاعالمی دن قراردے دیا

اجلاس میں اتفاق کیا گیا ججز کی تقرری کے معاملے پر تاخیر نہیں ہونی چاہیے،اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں