ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

Women Team

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 134 رنز بنائے۔ سدرا امین نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ منیبہ علی 25 اور عائشہ ظفر نے 22 رنز بنائے۔ رامین شمیم 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

ویسٹ انڈیز کی افے فلیچر 3 اور قیانا جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان، تین پاکستانی امپائرز شامل

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کا 135 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کر لیا۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔

راشادا ولیمز نے 16 رنز بنائے جبکہ شیمین کیمبل نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا آخری میچ جیتنے کے ساتھ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔


متعلقہ خبریں