نسیم شاہ اور حارث رؤف ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر


لاہور: پاکستان کے 2 اہم ترین کھلاڑی انجری کے باعث ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ دے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے بقیہ میچز کے لیے متبادل کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

نسیم شاہ اور حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ میں ہدف کے تعاقب کے دوران بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آ سکے تھے اور فیلڈنگ کے دوران انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جمعرات کو سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں