گوگل میپس نے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا


کیلیفورنیا: گوگل میپس نے صارفین کی سہولت کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگر آپ گوگل میپس میں متعدد مقامات کو فیورٹ کے طور محفوظ کرنے کے عادی ہیں تو اب اس کے لیے ایموجیز کو استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کسی بھی ایموجی کو کسی مخصوص مقام کی علامت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، اب وہ ریسٹورنٹ ہو، دکان، ہوٹل، پارک یا کوئی بھی جگہ، اس کی شناخت کے لیے فون میں دستیاب کسی بھی ایموجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایموجیز سے کسی بھی محفوظ مقام کو شناخت کرنا صارفین کے لیے بہت آسان ہو گا، بس یہ یاد رکھنا ضروری ہو گا کہ کسی مقام کے لیے کونسا ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ نقشے کو کیسے تبدیل کرسکتا ہے، اس مقصد کے لیے اس مقام پر کلک کریں جسے گوگل میپس پر سیو کرنا چاہتے ہیں، پھر نیچے سیو پر کلک کریں۔

اس کے بعد نیو لسٹ پر کلک کر کے اس جگہ کا نام لکھیں اور اوپر موجود Choose icon بٹن کا انتخاب کریں، یہاں آپ کسی بھی ایموجی کو سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ستمبر کے آغاز میں کمپنی کی جانب سے خاموشی سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں