انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکی صدر کی مودی کو تنبیہ


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سول سوسائٹی کو کچلنے اور آزادی صحافت پر قدغن سے متعلق مسائل پر بھارتی وزیر اعظم سے تشویش کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں میزبان وزیراعظم نریندری مودی سے ملاقات کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والے نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات کی۔

جوبائیڈن نے نریندر مودی سے بھارت میں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ جی 20 ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی اظہار رائے، جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقعوں کی مشترکہ اقدار تمام ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔


متعلقہ خبریں