لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

لاہور ہائیکورٹ

توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے عدالت طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

جسٹس مرزا وقاص روف نے پرویزالہٰی کی اہلیہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔


متعلقہ خبریں