پاک افغان حکام کے مابین مذاکرات بے نتیجہ ، طورخم سرحد چھٹے روز بھی بند


پاک افغان حکام کے مابین مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ طورخم سرحد چھٹے روز بھی بند رہی۔

حکام کے مطابق بارڈر پر گاڑیوں کی کلئیرنس کا عمل مکمل طور پر معطل ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گاڑیوں پر گر گیا

بارڈر کی دونوں جانب رکی گاڑیوں میں مسافر بھی پھنس گئے ہیں جن میں بچے، خواتین اور مریض بھی شامل ہیں۔ کلیئرنس معطل رہنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گاڑیوں میں پڑا لاکھوں کا سامان بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں