ایشیا کپ، پاک بھارت میچ وقت پر شروع ہونے کا امکان، کولمبو میں مطلع صاف ہوگیا


سری لنکا کے شہر کولمبو میں سورج نکلنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر ہونے والے میچ کے امکانات مزید روشن ہونے لگے تاہم شام میں بارش کا امکان اب بھی موجود ہے۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث روکنا پڑا تھا۔ کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث میچ آفیشلز کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اعلان کے مطابق ریزرو ڈے پرمیچ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریزرو ڈے پر میچ 1999 میں کھیلا گیا

پاک بھارت میچ کے پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے ٢ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 24.1 اوورز کا میچ کھیلا جاچکا ہے۔ بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول آج کریس پر موجود ہونگے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھارت میچ کے دوران آج بھی 80 فیصد بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم اس وقت کولمبو میں گہرے بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں