ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا ، بارش کی بھی پیشگوئی

ہواؤں اور بارشوں rain

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کر دی۔

گزشتہ روز موہنجو دڑو کا درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر، دادو 49 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی اور نواب شاہ میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی جی خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان اور بہاولپور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 45 ڈ گری،لاہور،بنوں میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

حکومت کے 108 افسران ، ملازمین گندم سمگلنگ میں ملوث نکلے

پشاور،مظفرآبادمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈ،اسلام آبادمیں 40 ڈگری سینٹی گریڈ،کراچی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان 47، چکوال میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، حبس کی وجہ سے گرمی کا احساس 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 27 مئی تک ہیٹ ویو کے خطرات برقرار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں