خیبر پختونخوا حکومت کا اگلے سال 121 ارب ، 75 کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت 25-2024 کے دوران بین الاقوامی امدادی اداروں سے بھاری قرض لے گی۔

اے ڈی پی دستاویز کے مطابق پختونخوا حکومت نے اگلے سال 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ قرض عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ ،انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی سے 12 ارب روپے قرض لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے 3 ارب 9 کروڑ، کے ایف ڈبلیو سے 2 ارب 49 کروڑ کا قرض لیا جائے گا، جبکہ  چین سے 1 ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہے۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو بین الاقوامی امدادی اداروں سے 8 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں