یورپی کمیشن نے سیاحتی شینگن ویزا فیس میں اضافہ کر دیا

european union

یورپی کمیشن نے سیاحتی شینگن ویزا فیس میں اضافہ کر دیا ہے، نئی ویزا فیس کا اطلاق 11 جون سے ہو گا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے اس فیصلے کے بعد یورپ کا سفر مزید مہنگا ہو گیا ہے، پاکستان سے یورپ کا سیاحتی ویزا لگوانے والوں کو اب تقریباً 27 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

شینگن ویزے کی فیس میں 12 فیصد اضافہ کرتے ہوئے بڑوں کے لئے 90 یورو اور چھ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے 45 یورو فیس مقرر کی گئی ہے۔

بحرین کا ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار

اس ویزے پر آپ ستائیس ممالک کے سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں، ان ممالک میں مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووین، سویڈن، جرمنی، اٹلی، اسپین، آسٹریا، بیلجیئم، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کروشیا، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس اور یونان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یورپی یونین کے ان ستائیس ممالک میں ساٹھ سے زائد ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں