بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ اگر بابراعظم آئی پی ایل کھیلتے تو وہ پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہوتے۔
وہ ٹی وی شو میں ایکس صارفین کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے،اس موقع پر ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، بابراعظم اور شاداب خان آئی پی ایل کھیلتے تو وہ کن ٹیموں کا حصہ ہوتے۔
جس پر ٹی وی شو کے ایک ہوسٹ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی تو ویرات کوہلی کی ٹیم بنگلور میں ہوتے، اتنے میں وکرانت گپتا بولے کہ بابراعظم پنجابی ہیں تو وہ پنجاب کی ٹیم کا ہی حصہ ہوتے۔
بابراعظم نے پیٹ کمنز کو مشکل ترین بولر قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو حیدرآباد سے بھی بہت پیار ملا، وہ اس ٹیم کا بھی حصہ بن سکتے مگر جس طرح وہ کھیلتے ہیں ان کے لیے پنجاب کی ٹیم بہترین ہے۔
رضوان سے متعلق شو کے پینل کا کہنا تھا کہ گجرات کی ٹیم کو وکٹ کیپر کے مسائل ہیں، اس لیے رضوان گجرات کی ٹیم کا حصہ ہوتے۔