خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک انتقال کر گئے

خانہ کعبہ

خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک عاشق حسین انتقال کر گئے۔

محمد عاشق حسین کےانتقال پر قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں واقع ہے جسے خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پرنالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔

 خانہ کعبہ کو غسل دیدیا گیا، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر ، روح پرور مناظر

عاشق حسین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا ، ان کے والد ملک غلام قادر سنار تھے جو  بہاولپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں کام کیا کرتے تھے۔

عاشق حسین کی فیکٹری 200 کلو گرام خالص سونے سے خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے تیار کرتی تھی، ان کی فیکٹری  کو دروازے کی تعمیر اور تنصیب کا کام بھی سونپا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں