دنیائے کرکٹ میں ریزرو ڈے پر کھیلے گئے میچز کی تاریخ نئی نہیں، اس سے پہلے بھی بارش کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹس کے میچز کیلئے ریزرو ڈے رکھا جاچکا ہے۔
آئی سی سی ٹورنامنٹس کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو کئی میچز بغیر نتیجہ ختم ہونے کے باعث ریزرو ڈے پر منتقل کرنے پڑے۔ ریزرو ڈے پر میچ دوبارہ شروع نہیں کرایا جاتا بلکہ جہاں سے آخری دن میچ ختم ہوا ہوگا وہیں سے آغاز ہوگا۔
ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی درست نکلی
کرکٹ کی تاریخ میں 1999 کے ورلڈکپ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پہلی مرتبہ ریزرو ڈے کا نظام متعارف کرایا گیا۔ اس میچ میں بھارت نے 63 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
2002 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا اور بھارت کے ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ریزرو ڈے کی مدد سے میچ کا نتیجہ نکالا گیا۔ 2019 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائی تھیں، بارش کی وجہ سے میچ بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد ریزرو ڈے کا اعلان کیا گیا تھا۔
2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پھر مدمقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے پانچویں اور فیصلہ کن روز بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا۔ جس کے بعد ریزرو ڈے کے طور پر ٹیسٹ میچ چھٹے دن میں مکمل کیا گیا۔
پاک بھارت ٹاکرا، فخر زمان بھی میدان میں آگئے
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپُر فور مرحلے میں بھی میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔ ایشین کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلان کے مطابق میچ آج ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ ان تمام ریزرو ڈے کے میچز میں بھارتی ٹیم شامل رہی جبکہ مدمقابل ٹیمیں بدلتی رہیں۔