کولمبو، پریماداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں بارش رک گئی


ایشیا کپ، پاک بھارت کے درمیان ہونیوالا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پریماداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں بارش رک گئی ہے اور گراونڈ اسٹاف نے اوٹر سرکل کو خشک کرنا شروع کردیا ہے۔

گروانڈ اسٹاف نے اسٹیڈیم سے کوورز ہٹا دیئے ہیں، امپائر زکھیل شروع کرنے کیلئےساڑھے7 بجےگراونڈ کا معائنہ کریں گے،  بابر اعظم، محمد رضوان اور بالنگ کوچ مارن مورکل وکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں،  پاک بھارت میچ کیلئے پیر کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

قبل ازیں ہم نیوز کے پروگرام” ایشیا کپ 2023 جہاں کرکٹ وہاں ہم ” میں نمائندہ ہم نیوز عثمان خان  نے بتایا ہے کہ اس وقت گرائونڈ بارش رک گئی ہے تاہم کورز کو ابھی تک نہیں ہٹایا گیا،  سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیش گوئی کر رکھی تھی کہ 80 سے 90 فیصد بارش کے امکانات ہیں جو درست ثابت ہوئے ہیں۔

بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، محمد رضوان

عثمان خان کا کہنا تھا کہ بارش رکنے کے بعد اب گرائونڈ اسٹاف کے اوپر منحصر ہے کہ وہ اسے کتنی دیر میں کلیئر کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 24.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنالئےہیں،  روہت شرما 56اور شبھ من گل 58رنز بنا کر آوٹ ہوئے، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس وقت کریز پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔

 


متعلقہ خبریں