ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل تک کیلئے ملتوی


ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں  پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش نہ رکنے کی وجہ سے پاک بھارت مقابلہ اب کل ہوگا۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

بھارت کل24.1اوورز سے دوبارہ کھیل کاآغاز کرے گا۔بارش سے قبل بھارت نے24.1اوورز میں 2وکٹوں پر147رنز بنائے تھے۔

،بھارت کے روہت شرما 56اور شبھ من گل 58رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،کے ایل راہول 17اور ویرات کوہلی8رنز بنا کرناٹ آوٹ ہیں۔

کوئٹہ ، مکان پر چھاپہ، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل  کی۔یاد رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا میں ممکنہ بارش کے پیش نظر سوموار کا دن ریزرو رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج کے میچ کے ٹکٹ ہولڈرز ریزرو ڈے کے لیے اپنے ٹکٹ استعمال کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں