بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، محمد رضوان

rizwan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، جو ہم کر رہے ہیں۔

کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن تیاری کرنے سے فرق پڑتا ہے۔

میرے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے، بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں تیاری ہے، وہ زیادہ کرنیکی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہم بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں اسی طرح بھارت والے بھی جیتنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت کو ہرانے کے لیے محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں، جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ صرف بھارت اور پاکستان نہیں تمام پلیئرز کی بات کر رہا ہوں، ہم آپس میں جب بھی ملتے ہیں کارکردگی کی بات کرتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے بولڈ کرنے پر ویرات کوہلی سکتے میں آگئے

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بطور پروفیشنل کسی بھی کنڈیشن کیلئے تیار رہتا ہوں، تمام میچز بارش کی نذر ہونے پر بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگا۔ محمد رضوان نے کہا کہ میچ سے پہلے ہر کھلاڑی ایک دوسرے سے ملتےہیں،میری میچ سے پہلے کین ویلیمسن سے بھی بات ہوچکی ہے۔

فخر زمان پلئیر آف دی منتھ بھی رہ چکے ہیں،فخر زمان فارم میں ہے جو کمی ہے اس پر کام کررہے ہیں


متعلقہ خبریں