آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کیے جائیں، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگران حکومت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے اور نگران حکومتوں کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ عوامی نوعیت کے فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ بجلی قیمت میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا، مفت خوری اور چوری کوئی نہیں روکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا نہ ہو انتخابات کرانے کیلئے ٹرک پر چڑھنا پڑے، فیصل کریم کنڈی

سراج الحق نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا اعلان ہو گیا، عوام کہاں جائیں؟ آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کیے جائیں۔ مافیاز تمام حکومتوں کا حصہ رہے جن پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ 2 فیصد مراعات یافتہ اشرافیہ 98 فیصد عوام کے وسائل پر قابض ہے۔


متعلقہ خبریں