2013سے18تک ہرادارے میں اصلاحات کی پوری کوشش کی،پرویزخٹک


سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ2013سے18تک ہرادارے میں اصلاحات کی پوری کوشش کی۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں پرویزخٹک نے کہا کہ چیئرمین پِی ٹی آئی کو اپنے لوگوں پراعتبارکرنا چاہئے تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے غیر منتخب لوگوں کو لایا جس کی وجہ سے یہ سب کچھ بھگت رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں ، پرویز خٹک

انہوں نے کہا کہ جب الیکشن آیا تو چیئرمین پی ٹی آئی ہر جلسے میں صحت کارڈ کا حوالہ دیتے تھے، میری پوری زندگی عوام میں گزری ہے، مجھے پتہ ہے کہ عوام کن مسائل سے گزر رہے ہیں، میری کوشش تھی کہ وہ کام کیا جائے جس سے عوام کو فائدہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کوششیں کیں، لوگ اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ان کیلئے آسانیاں پیدا ہوں، میں نعروں پر یقین نہیں کرتا ،میں عملی کاموں پر یقین رکھتا ہوں۔

میں کسی جماعت کے مخالف نہیں،ان کی پالیسیوں کیخلاف ہوں،میں عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے آیا ہوں، یہی لوگ 75سال حکومت میں رہے ہیں،  اگر یہ ملک کےساتھ مخلص ہوتے تو آج پاکستان کے یہ حالات ہوتے؟ عوام جس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں سوچیں اس کی ماضی کو دیکھیں، ملک میں ایسی مہنگائی آ گئی ہے کہ برداشت کرنا مشکل ہے۔

آئندہ انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں ہم حکومت بنائیں گے، پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ 75سال میں رنگ برنگی حکومتیں بنیں اور یہی لوگ حکومت میں آئے ہیں، میں نے پی ٹی آئی کے دور میں بھی نعروں پر عمل کر کے دکھایا۔

انہوں نے کہا  کہ میں نے پنجاب میں بھی ریفارم کرنے کا کہا لیکن ادھر کسی کاکوئی ارادہ نہیں تھا، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پنجاب میں بھی ریفارمز پر بحث کی، پی ٹی آئی دور حکومت میں پنجاب میں کوئی ریفارمز اور ادارے ٹھیک نہیں ہوئے۔

یہ بات غلط ہے کہ محمود خان نے خیبرپختونخوا میں کام نہیں کیا ، میں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہی کچھ ریفارمز لاکر مثال بنا دیں مگر نہیں ہو سکا،40سال سے میں سیاست میں ہوں۔

عام انتخابات تک تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے صفایاکر دیں گے، پرویز خٹک

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے ساڑھے چار سال میں ملک کیلئے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر ہم فخر کر سکے، میں نے نیا پاکستان نہیں دیکھا۔


متعلقہ خبریں