نامزد چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کوعشائیے کی دعوت دیدی


نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17ستمبر کیلئے دی گئی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے۔

موجودہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے، یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے اور جسٹس قاضی فائز عیسی 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں