لاہور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے کا ہو گیا

Flour rates

لاہور میں دوسرے روز بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو گیا۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھائی ہیں۔

مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے چینی اور آٹا مزید مہنگا

20 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت ایک ہزار 420 روپے اور 40 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 840 روپے ہو گئی۔

چکی آٹا بھی 10 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، چکی آٹے کی فی کلو قیمت 170 سے بڑھا کر 180 روپے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں