عوام اور پاک فوج کسی بھی دہشتگرد کو برداشت نہیں کریں گے، ڈی سی چترال


ڈی سی چترال محمد علی خان نے کہا ہے کہ چترال کے عوام دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، کسی بھی دہشت گرد کو برداشت نہیں کریں گے۔

ڈی سی او چترال کی جانب سے ڈی پی او اکرم اللہ خان کے ہمراہ موجودہ صورت حال کے تناظر میں ویڈیو بیان جاری کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھ ستمبر کی صبح پانچ بجے پاک افغان بارڈر پر ایف سی کی چیک پوسٹوں پے حملہ کیا گیا جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔

محمد علی خان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا جس میں ان کا خاصا جانی نقصان ہوا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ صورتحال نا صرف قابو میں ہے بلکہ چترال کے غیور عوام اور پاک فوج کسی بھی دہشتگرد کو چترال میں برداشت نہیں کریں گے۔

چترال ،سکیورٹی فورسز کی 2چیک پوسٹوں پر حملہ بھرپورجوابی کارروائی ، 12 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام سکول اور یونیورسٹیاں ، ہسپتال اور بازار کھلے ہوئے ہیں اور زندگی معمول کے مطابق ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹیں بنا دی گئی ہیں۔

ڈی سی او چترال نے مزید کہا کہ چترال کے غیور عوام نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا ہے اور کسی بھی دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں