ڈالرکی قدر میں مزید کمی آئے گی، ملک بوستان نے اندر کی بات بتا دی

ڈالر

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ہمارے کہنے پر غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں بہت سے لوگ پکڑے گئے ہیں،گرفتار افراد سے ڈالر بھی برآمد کئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایران افغانستان کے بارڈر سے اسمگلنگ ہورہی تھی۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے سستا ہو گیا

انہوں نے اندر کی بات بتاتے ہوئے کہاکہ اب ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی،2010ء سے اب تک ایکسچینج کمپنیاں 50ارب ڈالر لے کر آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک ایک لاکھ 25ہزار ڈالر لارہے ہیں جبکہ ایکسچینج کمپنیاں 4لاکھ ڈالر لارہی ہیں،ملک بوستان نے کہا کہ بلیک مارکیٹ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں