محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کل جمعہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا،جبکہ دیر، چترال اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رواں سال اگست 63 سالوں میں ملک کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا، محکمہ موسمیات
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تا ہم دیر 02، اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت جو ہر آباد 43 ، خیر پور ،بھکر، شہید بینطیر آباد اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔