ایشیا کپ، کولمبو میں شیڈول فائنل میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی


ایشیا کپ کا فائنل بارش کی نظر ہونے کی صورت میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

موسم کا حال دیکھنے والوں کی جانب سے کولمبو میں اگلے 10 دن تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جس کے باعث تمام میچز واش آوٹ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ اس وقت بھی کولمبو میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔

تمام میچز بارش کی نذر ہونے پر بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگا

میگا ایونٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کولمبو میں ہی شیڈول ہے، اس دوران 40 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر ایشیا کپ کا فائنل بھی واش آوٹ ہوگیا تو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

دوسری طرف سُپر فور مرحلے کی بات کی جائے تو کولمبو میں تمام میچز واش آؤٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔ اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر رہیں گے۔

براڈ کاسٹرز ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے سے ہچکچا رہے تھے، جے شاہ

سُپر فور کے میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔ پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر 12 بجے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اپنے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے لاہور سے کولمبو روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں