سوات اور گرد و نواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ ، لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے


سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 192 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے، تاہم  کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں