پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آج پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جبکہ آرمی چیف اور پاک فوج نے شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

6 ستمبر 1965 کو قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور وطن کے ہزاروں بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ آج پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے بتایا سعودی عرب 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، عرفان اقبال

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم بطور قوم تمام شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔ شہدا نے قومی پرچم کی سربلندی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ مسلح افواج ہر طرح کے خطرات کے خلاف دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں