پشاور ، بیروزگار داماد نے بیوی سے ملکر ساس کا گھر لوٹ لیا


 پشاور میں بیروزگاری سے تنگ داماد نے ساس کے گھر پر ہی ہاتھ صاف کر دیا۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہوئی جہاں داماد نے سسرال کے گھر ڈاکہ مار دیا۔

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات، چور نے معذرت نامہ بھی لکھ دیا

پولیس کے مطابق واردات میں ایک دلچسپ بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ شوہر کا ساتھ دینے کے لیے بیوی نے بھی اس کی مدد کی اور اپنے ہی گھر میں ڈاکا مارا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ چوری کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے مسروقہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں