سعودی ولی عہد کا عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی آبی تنظیم کے مقاصد میں علم اور مہارت کا تبادلہ، آبی ٹیکنالوجی کی ترقی، جدّت طرازی کی ترغیب اور تحقیق اور تجربات کا اشتراک شامل ہے۔

نوتشکیل شدہ تنظیم کا مرکزی دفتر الریاض میں ہو گا اور پائیدار آبی وسائل کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مستحکم اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین گرفتار

عالمی آبی تنظیم سب کے لیے پانی تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے آبی وسائل کی طویل مدت پائیداری کو یقینی بنائے گی۔ یہ اعلیٰ ترجیحی منصوبوں کے آغاز اور مالی اعانت کے لیے فعال طور پر وکالت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر پانی کی دستیابی سے وابستہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے علاوہ یہ اقدام ماحولیاتی استحکام کے لیے سعودی عرب کی وسیع تر وابستگی سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں