قومی ٹیم کو شیر جیسی دلیری دکھانا ہوگی،وہاب ریاض


مشیر کھیل پنجاب و سابق فاسٹر باؤلر وہاب ریاض نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کیخلاف جوش و جذبے سے میدان میں اترے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی جیت میں اہم کردار ادا کرے گی،جو بھی ٹیم نئے بال سے اچھی باؤلنگ کرے گی اس کی جیت کے چانسز زیادہ ہیں۔

فخر زمان سنچری کرتے نظر آ رہے ہیں، شاہنواز دھانی

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کاپریشرہمیشہ ہوتا ہے،میچ میں قومی ٹیم کو شیر جیسی دلیری دکھانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سری لنکا میں کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے،انشاللہ آج قومی ٹیم میچ جیتے گی اور ایشیا کپ میں بھی کامیاب ہوگی۔


متعلقہ خبریں