امام گرائونڈ میں جائے تو سب ان کے حق میں نعرے بلند کریں ، ٹی وی میزبان رابعہ انعم

آل راؤنڈر امام الحق پر خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام

فوٹو: فائل


معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم اور اداکار سمیع خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننر امام الحق کے حالیہ وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل دیا ہے۔

کچھ روز قبل امام الحق نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے 7 سالہ کرکٹ کیرئیر پر بات کرتے ہوئے نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

امام الحق نے کہا تھا کہ میں کسی بھی تنقید کا جواب نہیں دیتا لیکن مجھے اس وقت دکھ ہوتا ہے جب لوگ کوئی بھی بات غلط طریقے سے عوام کے آگے بیان کرتے ہیں۔

بابر اعظم کا رن آوٹ، کیا امام الحق نے کپتان کو دھوکا دیا؟

اسٹیڈیم میں پرچی کے نعروں کے حوالے سے امام الحق نے کہا تھا کہ جب والدین کے ساتھ باہر نکلتا یا ڈنر کیلئے جاتا تھا تو لڑکے لڑکیاں منہ پر پرچی کہتے تھے، میرے والدین نے آج تک میرا میچ گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھا، ان کا بہت دل کرتا ہے لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں اگر باؤنڈری کے پاس کھڑا ہوں تو میری امی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر پرچی کی آواز نہ سنیں، یہ نعرے میرے لیے نارمل ہیں لیکن والدین کو اچھا نہیں لگے گا۔

امام الحق نے اپنی شادی کیلئے اہم شرط رکھ دی

اداکار سمیع خان نے امام کے اس وائرل کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے لکھا کہ امام آپ ہمارے اسٹار، ہمارا فخر ہیں، اسی طرح جگمگاتے رہیں’۔

رابعہ انعم نے سمیع کا ردعمل شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘یہ ہماری قوم کی افسردہ کر دینے والی حقیقت ہے، لیکن ہم سب ایک جیسے نہیں، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اگلی بار جب بھی امام گراؤنڈ میں ہوں، تو ان کے حق میں اور ان کے نام کے نعرے بلند کریں۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں