ایک ماہ میں تیسرے بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

نئی دہلی: بھارتی فوج میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا۔ ایک ماہ میں ذہنی دباؤ کے شکار تیسرے اہلکار نے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے فوجی بیس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹ کر خودکشی کر لی۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت بپن چندرا کے نام سے ہوئی جو ایک ماہ کے دوران خودکشی کرنے والا تیسرا اہلکار تھا۔ بپن چندرا کو ساتھی اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں گاڑیوں کا سب سے بڑا قبرستان چین میں ہے

بھارتی پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکار کے کمرے سے کوئی خاص چیز نہیں ملی جس سے خودکشی کی وجہ معلوم ہو سکے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں میں ذہنی دباؤ کے باعث خودکشیوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں