ایشیا کپ 2023 کے اگست اور ستمبر کے دوران سری لنکا میں شیڈول میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اس حوالے سے یہ اطلاعات ہیں کہ 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران پالی کیلے میں 80 فیصد سے زائد بارش کا امکان ہے اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہو جاتی ہے اور میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے توایسی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔
کوشش کریں گے بھارت کے خلاف اپنا100 فیصد دیں، افتخار احمد
میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کو اگلے مرحلے میں داخل ہونے کیلئے نیپال کی ٹیم کو شکست دینا پڑے گی۔
ایشیا کپ، مداحوں کا انتظار ختم، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں 2 دن باقی
خیال رہے کہ آج بنگلہ دیش اورسری لنکا کے مابین ہونے والا میچ بارش کے باعث روکنا پڑ گیا تھا۔