چیئرمین پاکستان تحریک انصاف باہر جانے کیلئے منت ترلے کر رہاہے، حافظ حمد اللہ کا دعوی

حافظ حمد اللہ

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف باہر جانے کیلئے منت ترلے کر رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم  حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ایک اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرون ملک جانے کیلئے تیار ہیں۔

توشہ خانہ کیس، چیئرمین تحریک انصاف کی سزامعطلی کاتحریری فیصلہ جاری

رہنما جمعیت علمائے اسلام ف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطلی کےفیصلے پر کہا کہ ”کیا سزا معطلی کا فیصلہ بشریٰ بی بی کی غیر ملکی شخصیت سے ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟”، بشری بی بی کس کےلیے دوست اسلامی ملک سے این ار او مانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک صحافی کی خبر نے چیئرمین تحریک انصاف کا اصل چہرہ قوم کےسامنے بےنقاب کیاتھا۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری برقرار رہے گی ، قانونی ماہرین

حافظ حمد اللہ نے سوال اٹھایا ہے کہ بشری بی بی اسلامی ملک کی اہم شخصیت سےکیوں ملی؟ بشری بی بی نےاس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سےباہر جانےکو تیار ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا ہے کہ آج میں ساری قوم کو بتادوں عمران خان اب باہر جانےکےلیے منتیں کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں