توشہ خانہ کیس، چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت

چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحریری حکمنامہ کچھ ہی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، 5 سال نااہلی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد 25 روز سے اٹک جیل میں قید ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں