چینی کی قیمت تمام حدیں عبور کر گئی، کوئٹہ میں چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔
کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں دس روپے اضافہ ہو گیا، کوئٹہ میں چینی فی کلو 180 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 165 روپے فروخت ہوتی رہی،پشاور میں ایک کلو چینی 165 روپے میں دستیاب رہی۔
یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
سیالکوٹ میں 1 کلو چینی 160 روپے کی ہو گئی۔ دستاویز کے مطابق راولپنڈی میں بھی فی کلو چینی 160 روپے کی ہو گئی،لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے فروخت ہوئی۔
چینی کی بڑھتی قیمتوں پر عوام نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔