عراق: کربلا جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی


عراق کے شہر کربلا جانے والی ایرانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ایرانی زائرین کی بس عراق کے جنوبی شہر ناصریہ سے کربلا جارہی تھی۔

راولپنڈی ، عمرے سے واپس آنیوالا خاندان ٹریفک حادثے کا شکار ، 5 جاں بحق

رپورٹ کے مطابق بس حادثے میں بچوں اور عورتوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہون والے تمام زائرین کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں