عوام کو جوبل موصول ہوئے یہ جولائی کے ہیں،مرتضی سولنگی

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے 17اگست کو حلف اٹھایا۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر نے  کہا ہے کہ عوام کو جوبل موصول ہوئے یہ جولائی کے ہیں، اس بحث میں نہیں جانا چاہتے بجلی کے بلوں میں اضافے کاکون ذمہ دار ہے۔

بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 15روپے کمی کی تجویز

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس ہے کہ عوام کو کس طرح ریلیف دیا جاے، وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے، ہم ذمہ دار آئینی نگران حکومت ہیں، یہ نہیں ہو سکتا ہم اس مسئلے کا نوٹس نہ لیں۔

کل نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہے جس میں اس مسئلے پر بات ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے لوگوں کو ریلیف دینے پر غور کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم نے بجلی بلوں کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ اجلاس منعقد کیا، میڈیا کو بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجوہات بھی لوگوں کو بتانی چاہئیں۔

نواز شریف اس الیکشن میں وطن واپس نہیں آئیں گے، بڑا دعوی

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا  ہے کہ ملک میں پہلے ہی سیاسی درجہ حرارت زیادہ ہے،تمام جماعتوں کیساتھ ملکر انتخابات کو یقینی، پرامن اور منصفانہ بنانا چاہتے ہیں، عوام کی تکلیف اور غصہ جائز ہے لیکن احتجاج سے ان کے بل کم تو نہیں ہو سکتے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج اور پرتشدد احتجاج کے فرق کو سمجھنا ہوگا، عوام ڈسکوز کے ملازمین پر تشدد کرنے کی بجائے اس مسئلے کے حل کی طرف آئیں، نگران وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی، امید ہے اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔


متعلقہ خبریں