تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

خشک سالی

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی  کر دی گئی ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

امریکہ، یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق  دالبندین 44 اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں