پشاور، ضمنی بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری و غیر ختمی نتائج

vote

پشاور، ضمنی بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری و غیر ختمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تمام 6ویلج و نیبرہوڈ کونسلز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں،  6میں سے3 نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق گھڑی بنات ون، گھڑی فضل خالق اور نودھیہ بالا سے پی ٹی آئی کو کامیاب ملی ہے، جبکہ ویلج کونسل ریگی یوسفزئی کی نشست پر جے یو آئی امیدوار کامیاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 21 اضلاع میں ووٹنگ کا عمل شروع

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  ویلج کونسل معروف زئی کی نشست پر اے این پی کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے، جبکہ گھڑی بنات 4 کی نشست پر آزاد امیدوار کو فتح ہوئی۔


متعلقہ خبریں