آسٹریا: ہاتھ پر ٹیٹو بنوائیں اور ایک سال تک مفت سفر کریں


ویانا: آسٹریا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہاتھ پر ٹیٹو بنوانے والے افراد ایک سال تک پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریا کی حکومت نے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا جس کے مطابق اگر لوگ اپنے بازو پر اس پروگرام کا نام گُدواتے ہیں تو اس کے بدلے ملک بھر کی بپلک ٹرانسپورٹ پر ایک سال تک مفت سفر کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

حکومتی پروگرام کے تحت لوگوں کو بس اسکیم کا نام “کلائمٹ ٹکٹ” ہاتھ پر لکھوانا ہو گا تاہم بعض حلقوں کی جانب سے حکومت کی اس اسکیم پر تنقید بھی کی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ سڑکوں پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو کم کر کے آب و ہوا کو تبدیل کیا جا سکتا ہے اس لیے حکومت چاہتی لے لوگ زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار نے2 سال بعد میڈیا سے معافی مانگ لی

حکومتی اعلان کے بعد جگہ جگہ ٹیٹو کھدوانے کے مراکز کھول دیئے گئے ہیں جبکہ سالانہ میلوں میں بھی ٹیٹو کے اسٹال لگائے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیٹو بنوا سکیں۔

حکومت کے مطابق یہ ٹیٹو صرف 18 سال سے زائد عمر کے افراد ہی بنوائے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں