سونا فی تولہ 2900 روپے مہنگا

سونا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2900روپے اور 2486روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان، لاہور، فیصل آباد ،راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 235500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 201903روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سعودی ریال 80.23 روپے، اماراتی درہم 81.94 روپے کا ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر بڑھ کر 1919ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 24.87روپے کے اضافے سے 2443.41روپے پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں