اقلیتی امور کمیشن بنایا جائے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقلیتی امور کمیشن بنایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ پاکستان کے تشخص کے خلاف سازش تھی اور منعقدہ کنونشن میں مذاہب کے احترام سے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگنی چاہیے جبکہ پولیس اور مقامی انتظامیہ پرتشدد کارروائیاں روکنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے درخواست دائر

سراج الحق نے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں