بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے بعد بجلی کی فی یونٹ 65 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ کم سے کم فی یونٹ 22 روپے تک چارج کی جائے گی۔
لیسکو کی جانب سے اضافی قیمت بقایاجات کی صورت میں وصول کرنا شروع کیے جارہے ہیں،صارفین سے 12 سے 19 روز کے اضافی بلز چارج کیے گئے ہیں۔
مہنگی بجلی ، راولاکوٹ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، 30 ہزار بل جلا دیئے
اضافی بلز 7روپے فی یونٹ کے حساب سےبھجوائےگئےجبکہ قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد یکم جولائی سے کیا گیا ہے، رواں ماہ کےبلوں میں گزشتہ ماہ کا اضافی بل بھی ایڈ کیا گیا ہے۔
100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صدارفین پر 22 روپے جبکہ 101 سے 2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں سے تقریبا32 روپے فی یونٹ چارج کیے گئے ۔
بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
اسی طرح 2 سو 1 یونٹ سے 300 تک یونٹس استعمال کرنے پر 37 روپے جبکہ 3سو 1 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین سےتقریبا 43 روپے فی یونٹ چارج کیے جارہے ہیں۔
401سے 500یونٹس استعمال کرنے والوں سےتقریبا 47 روپے جبکہ501یونٹ سے 600یونٹس استعمال کرنے والوں کو 49 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل بھیجا جارہا ہے۔
بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری ، صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا
اس کے علاوہ 601سے 700یونٹس استعمال کرنے والوں کو 52 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل چارج کیا جارہا ہے جبکہ 700یونٹ سے زائداستعمال پرصارفین کو ٹیکسز شامل ہونےپر65 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔