قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی


برمنگھم: قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز کے دوران کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔ پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان نے براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم کو تیسرے میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے کر پول میچز میں لگاتار تیسری فتح حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا بلائنڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 108 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کے ایم کیمرون نے 41 اور مک کارتھی 19 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پاکستان کے مطیع اللہ، فخر عباس اور اسرار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی

پاکستان بلائنڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کے محسن خان نے 37 رنز بنائے جبکہ مطیع اللہ 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے براہ راست فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے ایلیمنٹر کھیلیں گی۔


متعلقہ خبریں