آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 880 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمان گل چوتھے اور فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔

باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ حارث رؤف 7 درجے کی چھلانگ کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئے۔ افغانستان کے 2 باؤلرز بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جن میں مجیب الرحمن تیسری اور راشد خان چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے اور ٹاپ 10 ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ حارث رؤف 13ویں، شاداب 15 ویں اور شاہین آفریدی 16ویں نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں