نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ہم 7 سے سے 8 ماہ میں الیکشن میں جارہے ہونگے۔
ہم نیوز کے پروگرام” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کی گرفتاری بنتی ہے تو ان کو گرفتار کیا جائےگا۔
الیکشن کی تاریخ کیلئے صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو یہ اختیار دیا ہے۔ تمام صوبوں نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرنے کا کہا، ہمارا آئین کہتا ہے کہ آبادی کی بنیاد پر سیٹیں رکھی جائیں،اس کیلئے چار ماہ کا ٹائم ہے اور آگے الیکشن کیلئے تین ماہ درکار ہوںگے۔
ہم 7سے 8مہینے میں الیکشن کی طرف جا رہے ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کرنے کی ہماری کوئی خواہش نہیں، الیکشن کی تیاری الیکشن کمیشن نے کرنی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صدر کوالیکشن کمیشن کو خط لکھنے کاحق ہے، مفروضوں پر بات کرنا ٹھیک نہیں، وقت آئے گا تو فیصلہ کرلیں گے، ابھی تک الیکشن کمیشن نے الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
عارف علوی اپنے ٹوئٹ میں اعتراف جرم کر رہے ہیں ، خرم دستگیر
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کو کیسے ختم کرنی ہے یہ میرے لیے ضروری ہے، ملک کیلئے عظیم قربانی دینے والے شہدا کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کسی جتھے ، گروپ اور لشکر کو بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، بندوق کے زور پر اپنا نظریہ 22کروڑ عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ریاست نے عالمی فورمز پر جو معاہدے کیے ہیں ان پر عمل کریں گے، پی ٹی آئی نے منظم سازش کے تحت حملہ کیا، سائفر کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، اسی ہفتے میں ایف آئی اے کے پاس جائیں گے اور تفیصلی بریفنگ لیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سےتفصیلی ملاقات ہوئی، بابر اعوان
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے اپنے سسٹم کے تحت چل رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، پنجاب حکومت سے مجھے رپورٹ موصول ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق 4ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،نوازشریف
نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 3ہزار999 سی سی ٹی وی پر کسی کو اعتراض نہیں، سابق وزیراعظم کو ملنے والی سہولیات سے زیادہ ان کوسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔