چیئرمین پی ٹی آئی سےتفصیلی ملاقات ہوئی، بابر اعوان


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفصیلی ملاقات کی کہانی بیان کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سےتفصیلی ملاقات ہوئی، وہ کافی مطمئن ہیں، چیئر مین پی ٹی آئی کے کہنے پر درخواست تیار کی جس پر ان کے دستخط ہیں۔

عون چوہدری کا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف

انہوں نے کہا کہ ان کا حق ہے کہ جہاں ان کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں وہاں ان کو پیش کیا جائے، توشہ خانہ پر سپریم کورٹ نے آج کہا ہے چاہے ملزم کوئی بھی ہو اپیل اس کا حق ہے۔

15مہینوں کا مذاق آپ نے بھی دیکھے ہیں میں بھی بھگت رہا ہوں، 90روز کے اندر الیکشن پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس پر کام کیا جائے،  سہولیات کے حوالہ سے لفظ چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے اجنبی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ڈاکٹر بابر اعوان کا  مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جو حوصلہ ہے اگر وہ پہلے چٹان تھا وہ اب وہ پہاڑ ہے،  سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ بادی النظر میں مقدمہ درست نہیں۔


متعلقہ خبریں